شاہ محمود قریشی کا موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اپنے حلقے کا دورہ

شاہ محمود قریشی کا موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اپنے حلقے کا دورہ فائل فوٹو شاہ محمود قریشی کا موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اپنے حلقے کا دورہ

شاہ محمود قریشی نے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اپنے حلقے این اے ایک سو چھپن کا دورہ کیا۔ وزیر خارجہ نے علاقے کے لوگوں سے مسائل بھی دریافت کیے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عوامی رابطہ مہم کیلئے اپنے حلقے این اے ایک سو چھپن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران یونین کونسل نمبر سترہ اور انیس کے علاقوں میں گئے تنگ گلیوں کے باعث وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عوامی سواری موٹر سائیکل کا استعمال کیا اور گلیوں میں گھوم کر حلقے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

شاہ محمود قریشی علاقہ مکینوں سے بھی ملے اور ان سے مسائل دریافت کیے جنہیں جلد حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

install suchtv android app on google app store