ڈاکٹر سلمان شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیربرائے معاشی امور مقرر

 ڈاکٹر سلمان شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیربرائے معاشی امور مقرر فائل فوٹو ڈاکٹر سلمان شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیربرائے معاشی امور مقرر

پنجاب حکومت نے ڈاکٹر سلمان شاہ کووزیراعلیٰ کا مشیربرائے معاشی امور مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سلمان شاہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا مشیربرائے معاشی امور و منصوبہ بندی مقرر کیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈاکٹر سلمان شاہ کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بجٹ سازی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا تھا،جبکہ وزیر خزانہ اکرم چوہدری اپنا استعفیٰ پہلے ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجواچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی اور بجٹ سازی میں مشکلات تھیں، اس کے علاوہ پنجاب ریونیو اتھارٹی بھی اپنے اہداف حاصل نہیں کر پائی تھی۔

install suchtv android app on google app store