وزیر اعلیٰ پنجاب کی مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مقررنرخوں پراشیا کی فراہمی کے لیے تمام انتظامی اختیارات استعمال کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مصنوعی مہنگائی کے ذمے داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ذمے داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے، مقررنرخوں پراشیا کی فراہمی کے لیے تمام انتظامی اختیارات استعمال کیے جائیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت 70 برس کی خرابیوں کو ٹھیک کر رہی ہے، مشکل وقت ہے، جو جلد ختم ہو جائے گا، لوٹ مار کی سیاست کا دورگزرچکا ہے، انشاء اللہ عوام کی امیدیں پوری کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store