رمضان شوگر ملز کیس: شہباز شریف، حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کر لیا ہے اسکرین گریب رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کر لیا ہے

احتساب عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، شہبازشریف اور حمزہ شہباز دونوں احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے دونوں کی جانب سے ان کے وکلا نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردیں۔

شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے، اس لئے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے جبکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے وکیل عطااللہ تارڑ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں جمع کراتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کی طبیعت ناساز ہے اس لئے پیش نہیں ہوسکتے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت میڈیکل گراؤنڈ پر پیشی سے استثنیٰ دے۔

عدالت نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ آپ کویقین ہے 4ہفتے بعد شہبازشریف وطن واپس آجائیں گے؟ اس پر امجد پرویز نے کہا کہ جی، ان کے میڈیکل چیک اپ کاریکارڈ پیش کرتے رہے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ملزم بغیراجازت آج بھی عدالت سے غیرحاضر ہے، ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی تھی، وکیل صفائی نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز نے مزید علاج کیلئے بیرون ملک رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ شہبازشریف خود عدالت پیش ہونا چاہتے ہیں۔

عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔

install suchtv android app on google app store