لاہور ہائی کورٹ کی حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع

مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز شریف فائل فوٹو مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز شریف

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں بائیس مئی تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز, صاف پانی اور آمدن سے زائد اثاثے کیس میں حمزہ شہباز اپنی ضمانت میں توسیع کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

حمزہ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گے ہولیس کی بھاری نفری ہائی کورٹ کے اندر اور اطراف میں تعینات کی گئی .،ن لیگی کارکنوں کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی اور انہیں احاطہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا

حمزہ شہباز شریف کے وکیل نے کہا نیب کو ہم سے خاص محبت ہے ،نیب گرفتاری کی وجوہات سے آگاہ نہیں کر رہا، مسلسل گھروں پر چھاہے مار کر ہراساں کر رہا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نےحمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کی وجوہات سے متعلق دستاویزات عدالت کو پیش کیں، حمزہ شہباز کی درخواست پر بعض دستاویزات کی نقول انہیں فراہم کی گئیں، اینٹی منی لانڈرنگ قانون کے تحت تمام دستاویزات حمزہ شہباز شریف کو فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

حمزہ شہباز کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نیب نے جواب بھی عدالت میں جمع کرادیا۔

عدالت نے حمزہ شہباز کی ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا اور نیب کو گرفتاری کی وجوہات سے متعلق دستاویزات حمزہ شہباز کو فراہم کرنے کی ہداہت کر دی۔

واضح رہے کہ 6 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

بعد ازاں لاہور ہائی کوٹ نے حمزہ شہباز کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی اور اور نیب سےتفصیلی جواب طلب کرلیا تھا۔

حمزہ شہباز نے گرفتاری کے ڈر سےرمضان شوگرملزاورصاف پانی کیس میں بھی لاہورہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی۔

install suchtv android app on google app store