بھارت کے اندر مذہبی منافرت ہے بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ وہ آگ سے نہ کھیلے: صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فائل فوٹو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر کا معاملہ اسی طرح حل ہوگا جیسے کشمیری چاہے گا۔ اپنی زمین کیلئے جدوجہد کرنے والے مرتے رہیں گے، پیدا ہوتے رہیں گے لیکن اپنی زمین کونہیں چھوڑیں گے۔

لاہور میں قومی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ امن کے پیغام پر عملدرآمد کروانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان جس جگہ پہنچا ہے کچھ سیکھ کر اور دیکھ کر پہنچا ہے۔ عمران خان کا وعدہ ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کا خیال رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا میں سب سے زیادہ دہشتگردی دیکھی اور اس کا مقابلہ کیا۔ اب تک دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ستر ہزار قربانیاں دے کر بہت کچھ سیکھا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان میں مذہبی منافرت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ بھارت کے اندر مذہبی منافرت ہے بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ وہ آگ سے نہ کھیلے۔ وہاں نفرتیں بڑھ رہی ہیں جسے ختم کرنے کیلئے لیڈر شپ کا کردار ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store