چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے اور چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں بلا جوازاضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت میں استحکام کے لیے ہرممکن اقدام کرے گی، عوام کوزیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے صوبے کے عوام کا مفاد بے حد عزیز ہے، کسی کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چینی کی قیمت میں بلاجوازاضافہ روکنے کے لیے ہر آپشن استعمال ہوگا، متعلقہ محکمے چینی کے نرخوں میں استحکام کے لیے اقدامات کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کسی کی پرواہ نہیں،عوام کوریلیف دینے کے لیے ہراقدام کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا کا راج تھا، گنے کے کاشتکار وں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا۔

install suchtv android app on google app store