تمام ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے: فردوس عاشق

مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اکیلے نہیں۔ تمام ارکان اسمبلی نے سردار عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی ہر ماہ میڈیا کے سامنے لانے کا اعلان کردیا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا کو یقین دلاتی ہوں اب آپ لاوارث نہیں۔ میڈیا کے مسائل سے لاتعلق نہیں ہوں۔ میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے۔ حکومت کی غلطیاں درست کرنے کیلئے تجاویز دی ہیں جن پر عمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب اور ہم ایک پیج پر ہیں۔ میڈیا انڈسٹری جن کرائسز سے گزر رہی ہے اس میں اس کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ جبکہ حکومت نے انٹیرم ویج ایوارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دے دی ہے۔ میڈیا کے بلز بھی کلیئر کیے جارہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنہوں نے الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ نعرہ لگایا اب وہ بھی ووٹ کو عزت دیں۔ عثمان بزدار اکیلے نہیں، اپوزیشن کو ہمیشہ دیر سے سمجھ آتی ہے۔ پانامہ میں مھٹائی بانٹی، بعد میں احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ساٹھ فیصد عمران خان کا بیٹل گراؤنڈ ہے، اس کو مضبوط قلع بنانا ہے۔ جبکہ آنے والے بجٹ میں نئی معاشی ٹیم کو کہا ہے کہ عوام دوست بجٹ بنائے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اطلاعات کے محکمے میں سابقہ حکومت کی باقیات ہیں جن کو ٹھیک کرنا ہے۔ اپوزیشن کو دعوت دوں گی کہ معاشی پالیسی میں ساتھ چلے۔

install suchtv android app on google app store