کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم کا استحقاق ہے، صدارتی نظام کے خلاف ہیں: یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی فائل فوٹو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کابینہ میں تبدیلی کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے، صدارتی نظام کے خلاف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفینس میں مقامی ریسٹورنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے حالات خراب ہونے کا ملبہ ہمیشہ سابق حکومتوں پر ڈالا ہے اور اب ہمارے دور کے وزیر خزانہ کو کابینہ میں شامل کر لیا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ صدارتی نظام کے خلاف ہیں، کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم کا استحقاق ہے، ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاک، چین دوستی پہاڑوں سے اونچی اور لوہے سے مضبوط ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں ردوبدل کارکردگی، خفیہ رپورٹس، مانیٹرنگ اور عوامی رائے کے باعث کیا گیا، اسد عمر کی حالات بہتر ہونے کی تسلیاں وزیراعظم کو مطمئن نہ کرسکیں جبکہ گیس بلوں پر سخت دباؤ کے باعث غلام سرور کو تبدیل کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store