حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25اپریل تک توسیع

لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25اپریل تک توسیع کردی ہے اسکرین گریب لاہورہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25اپریل تک توسیع کردی ہے

لاہورہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25اپریل تک توسیع کردی اور توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی ، حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل حمزہ شہباز کا کہنا تھا نیب نے بہت سارے ریکارڈ کی کاپی نہیں دی، جوریکارڈ دیا گیا وہ بھی کل شام پہنچایا گیا، نیب کی دستاویزات پرجواب کیلئے مہلت دی جائے۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹرنیب نے دلائل میں کہا نیب نےحمزہ شہبازسےمختلف سوالات کیے، بتایاگیاحمزہ شہباز نے کہا ہے وہ سب عدالت میں بتائیں گے، حمزہ شہباز گزشتہ روز پیش ہوئےمگرجواب نہیں دیا، ریکارڈ فراہم کرچکے ہیں اب مزید توسیع نہ کی جائے۔

عدالت نے رمضان شوگر،صاف پانی اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں پچیس اپریل تک توسیع کر دی۔

دوسری جانب اعظم نذیر تارڑ نے کہا نیب ٹیم نے حمزہ شہباز کے گھر پر چھاپہ مار کر عدالتی حکم نظر انداز کئے، اور توہین عدالت کے مرتکب ہوئے . چھاپہ مار کر نیب ٹیم نے خواتین کو ہراساں کیا لہذ ڈی نیب سلیم شہزاد اور ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔

جس پر عدالت نے حمزہ شہباز کےگھر پر چھاپہ مارنے پر نیب ٹیم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس جاری کرتے ہوئے پچیس اپریل کوجواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کی پیشی کےموقع پرسخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے، 2 دو ایس پی، چھ ایس ڈی پی اور نو انسپکٹر، 49 ماتحت افسران جبکہ 590 اہلکار تعینات تھے۔

خیال رہے اثاثہ جات کیس ، رمضان شوگراورصاف پانی کیس میں عبوری ضمانت آج ختم ہورہی ہیں۔

گذشتہ روز حمزہ شہباز آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے ، نیب کی دو انویسٹی گیشن ٹیموں نے ان سے آمدن سےزائداثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ پر سوالات کئے، حمزہ شہباز نے نیب ٹیموں کے سوالات پر لیت ولعل سےکام لیا اور نیب کوکل تک کاانتظار کرنے کی تلقین کرتے رہے۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا حمزہ شہباز سےتفتیش سےمتعلق سینئرافسران کوآگاہ کردیاگیا، نیب حکام کی جانب سے حمزہ شہباز کو دوبارہ طلب کیےجانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 6 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم نیب انھیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی تھی۔

بعد ازاں لاہور ہائی کوٹ نے حمزہ شہباز کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی اور اور نیب سے تفصیلی جواب طلب کرلیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store