پاکستان کے دورے کے دوران بے پناہ محبت اور پیار ملا: امام کعبہ

امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے فائل فوٹو امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی ہے

امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں کہا میرا دورہ پاکستان ناقابل فراموش ہے، میں پاکستان سے محبتیں اور خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں، پاکستان کے عوام نے بہت عزت و احترام اور پیار دیا۔

تفصیلات کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجہنی وزیراعلیٰ آفس پہنچے تو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جس کے بعد امام کعبہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سردار عثمان بزدار نے کہا امام کعبہ کی آمد ہمارے لیےمسرت کا باعث ہے، سعودی عرب نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

اس موقع پر امام کعبہ کا کہنا تھا پاکستان کے دورے کے دوران بے پناہ محبت اور پیار ملا، میرا دورہ پاکستان ناقابل فراموش ہے، میں نےقرآن پاک پاکستانی استاد سےحفظ کرناسیکھا، پاکستان کے عوام سعودی عرب سے بے پناہ لگاؤ رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان آمد پر امام کعبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آپ کی آمدہمارے لیےباعث خیر و برکت ہے، دورہ پاکستان سے باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے۔

ڈاکٹر شیخ عبداللہ عواد الجہنی نے کہا میں پاکستان سے محبتیں اور خوشگوار یادیں لے کر جا رہا ہوں، پاکستان کے عوام نے بہت عزت و احترام اور پیار دیا۔

گذشتہ روز امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی لاہور پہنچے تو وزیرمذہبی امورپنجاب نے ان کا استقبال کیا تھا ، جس کے بعد انھوں نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات سمیت بادشاہی مسجد میں نماز مغرب اور جامعہ اشرفیہ میں نماز عشا کی امامت کروائی تھی۔

مزید پڑھئے:سعودی عرب کا ہر فرد پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: امام کعبہ

امام کعبہ نے قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا تھا اور صوبائی وزیر مذہبی امور سعید الحسن شاہ سے امام کعبہ نے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو بھی کی تھی۔

امام کعبہ الشیخ عبداللہ العواد الجہنی نے مرکز اہل حدیث میں استقبالیہ سے خطاب میں کہا تھا اسلام امن کا درس دیتا ہے علماءتفرقہ بازی نہ پھیلائیں۔

install suchtv android app on google app store