چوہے نے نجی ائیر لائن کی پرواز میں تگنی کا ناچ نچا دیا

علامہ اقبال ائیر پورٹ فائل فوٹو علامہ اقبال ائیر پورٹ

علامہ اقبال ائیر پورٹ پر نجی ائیر لائن کی پرواز میں چوہا گھس گیا، جس کی وجہ سے پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی تاہم فیومی گیشن کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر نجی ایئر لائن کے طیارے میں چوہا نکلنے کے معاملے پر طیارے کو گراؤنڈ کرنا پڑ گیا، نجی ائیر لائن کی پرواز پی اے 470 نے 3 بج کر 20 منٹ پر جدہ روانہ ہونا تھا۔

ترجمان ایئر لائن نے کہا کہ مسافروں کو جدہ پہنچانے کے لیے اسلام آباد سے فیری فلائٹ لاہور پہنچے گی، مسافروں کو متبادل پرواز کے ذریعے جدہ روانہ کیا جائے گا۔

چوہا گھسنے کی وجہ سے تاخیر پر پرواز 8 بجے روانہ ہونے کا شیڈول جاری کیا گیا تاہم بعد میں پرواز کو ری شیڈول کر کے رات ساڑھے 12 بجے روانہ ہونے کا اعلان کیا گیا۔

مذکورہ پرواز سے 218 مسافر روانہ ہونے تھے، تمام مسافر ائیر پورٹ لاؤنج میں جہاز سے چوہا نکلنے کا انتظار کرتے رہے، جہاز میں چوہے مار سپرے بھی کیا گیا، تاہم چوہا نہ نکالا جا سکا، جس کی وجہ سے پرواز پی اے 470 مزید تاخیر کا شکار ہوا۔

اطلاعات کے مطابق ائیر لائن کا عملہ تا حال چوہے کو تلاش کرنے میں نا کام ہے، جس کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store