آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا فائل فوٹو آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ امجد سلیمی کو اکتوبر 2018 میں آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق آئی جی پنجاب امجد سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

امجد سلیمی کی جگہ عارف نواز خان کو نیا آئی پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے، عارف نواز اس سے پہلے سیکریٹری نارکوٹکس تعینات تھے۔

امجد سلیمی کو اکتوبر 2018 میں آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ آئی جی سندھ رہے. امجد سلیمی سے قبل آئی جی پنجاب طاہر نواز خان کو بھی تبدیل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی آٹھ ماہ کی حکومت میں یہ تیسرے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا واقعہ ہے۔

install suchtv android app on google app store