وزیر اعظم کی سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے ملاقات

وزیر اعظم کی سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے ملاقات فائل فوٹو وزیر اعظم کی سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ورثا سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات اعظم ہاؤس میں ہوئی، اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ورثا سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا. وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے متاثرین کے ورثا میں چیک بھی تقسیم کیے۔

وزیر اعظم نے ورثا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کے ضیاع کا کسی صورت ازالہ نہیں کیا جا سکتا، البتہ حکومت متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی کے مطالبے پر جوڈیشنل کمیشن کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانونی طور پر دیکھا جائے کہ اگر جوڈیشل کمیشن بن سکتا ہے تو اس پر عمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اقدامات اٹھائیں گے۔

install suchtv android app on google app store