ماڈل اقراء سعید کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی: پولیس کا انکشاف

ماڈل اقراء سعید فائل فوٹو ماڈل اقراء سعید

کراچی سے ماڈلنگ کے شوق میں لاہور آنے والی لڑکی کی پر اسرار ہلاکت پر پولیس نے اقرا سعید کا موبائل فون ان لاک کرلیا اور بتایا اقرا کی موت آئس نشے کی زیادتی سے ہوئی جبکہ لڑکی کے تین دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے ماڈلنگ کے لیے لاہور آنے والی 22 سالہ لڑکی کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، پولیس ماڈل اقراء سعید کا موبائل فون ان لاک کرنے میں کامیاب ہوگئی، جس کے بعد موبائل فون سے اہم انکشافات سامنے آئے۔

پولیس کا کہنا ہے اقراء سعید لاہور میں حسن بٹ ، عثمان اور عمر نامی افراد کے ساتھ رابطے میں تھی ، تینوں نوجوان گلشن راوی کے رہائشی ہیں، اقراء سعید نے تینوں نوجوانوں کے ساتھ آئس کا نشہ کیا، طبعیت خراب ہونے پر تینوں نوجوان اقراء سعید کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے انکشاف کیا اقراء کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی۔

پولیس کے مطابق موبائل فون سے ملنے والی معلومات پر عثمان ، حسن اور عمر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ میں نامزد ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروالیں ہیں، اقراء سعید کے ساتھ زیادتی کے بارے میں حتمی رائے پوسمارٹم رپورٹ سے ہوگی۔

install suchtv android app on google app store