سابق وزیراعظم علاج کے لیے شریف میڈیکل سٹی پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نوازشریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کیلئے شریف میڈیکل سٹی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں کارکنوں سے ہاتھ ملایا اور خوشگوار ماحول میں بات چیت بھی کی۔ نوازشریف کو شریف میڈیکل سٹی کے بخش بلاک میں رکھا جائے گا جسے مکمل طور پر خالی کروا لیا گیا ہے۔

نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا جو کہ ا ن کے ڈاکٹر عدنا ن کریں گے جبکہ ان کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے جائیں گے۔

نوازشریف کو شریف میڈیکل سٹی کے بخش بلاک میں رکھا جائے گا جسے مکمل طور پر خالی کروا لیا گیاہے۔

شریف میڈیکل سٹی کے تمام سینئر ڈاکٹرز بھی اس موقع پر نوازشریف کا معائنہ کریں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں چھ ہفتوں کیلئے رہاکرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

جس کے بعد انہوں نے ایک روز جاتی امراءمیں گزارا اور آج وہ علاج کیلئے شریف میڈیکل پہنچ گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store