بہاولپور کالج کے پروفیسر کو قتل کرنے والے طالبعلم 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بہاولپور کالج کے پروفیسر کو قتل کرنے والے طالبعلم 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے فائل فوٹو بہاولپور کالج کے پروفیسر کو قتل کرنے والے طالبعلم 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بہاولپور کے گورنمنٹ ایس ای کالج کے پروفیسر خالد حمید کو قتل کرنے والے طالبعلم ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مقتول کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ‏کالج میں فن فیئر کا معاملہ تھا،جسے رکوانے کیلئے والد کو قتل کیا گیا۔

بہاولپور پولیس نے ملزم خطیب حسین کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم پر 302 سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ایس ای کالج میں ملزم خطیب نے شعبہ انگلش کے پروفیسر خالدحمید کو امتحانی کاپیاں چیک کرتے ہوئے چھریاں مار کر قتل کردیا تھا۔ پولیس ملزم کو دہشت گردی کی عدالت سے لے کر روانہ ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store