عدالت نے فیصل آباد میں 8 سالہ بچی کا ریپ اور قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنا دی

عدالت نے فیصل آباد میں 8 سالہ بچی کا ریپ اور قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنا دی فائل فوٹو عدالت نے فیصل آباد میں 8 سالہ بچی کا ریپ اور قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنا دی

فیصل آباد کی سیشن عدالت نے 8 سالہ بچی کا ریپ اور قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنا دیا۔

عبدالرزاق نامی ملزم کو 2 جولائی 2018 کو 8 سالہ بچی کو اغوا کرنے، ریپ کرنے اور اور اس کی لاش فیصل آباد کے قریبی علاقے رضا آباد میں پھینکنے کا مجرم ٹھہرایا گیا۔

پولیس نے ملزم کو لاہور ایئرپورٹ پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انعام الہیٰ نے عبدالرزاق کو تینوں الزامات پر سزائے موت سنائی اور 35 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

کیس کا ٹرائل 8 ماہ تک جاری رہا تھا۔

مقتول بچی کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم اس سے قبل بھی کم عمر بچیوں کا ریپ کرنے میں ملوث رہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store