پیراگون سکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اپریل تک توسیع

خواجہ برادران فائل فوٹو خواجہ برادران

احتساب عدالت نے پیراگون سکینڈل میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون سکینڈل کی سماعت ہوئی، جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

جبکہ خواجہ سعد رفیق سٹینڈنگ کمیٹی اجلاس کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

جیل حکام نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست کمرہ عدالت میں جمع کرادی، عدالت نے کہا کہ اب تو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں چل رہا، وکیل نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق سٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کی وجہ سے اسلام آباد میں ہیں۔

عدالت نے خواجہ برادران کے پیراگون ہاﺅسنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔

install suchtv android app on google app store