وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونی والی اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے عمران خان کو صوبائی سیاسی صورت حال پربریفنگ دی۔

اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی. ساتھ ہی صوبے کے ترقیاتی منصوبوں اور سیکیورٹی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے انھیں منصوبوں کی تکمیل سے متعلق ہدایت جاری کیں۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیراعلی اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے عثمان بزدار کو دی گئی لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پر بھی نظرِ ثانی کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی۔

install suchtv android app on google app store