نوازشریف جن اسپتالوں پر تنقید کررہے ہیں اُن کی ایک سالہ کارکردگی کو دیکھیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

نوازشریف جن اسپتالوں پر تنقید کررہے ہیں اُن کی ایک سالہ کارکردگی کو دیکھیں، ڈاکٹر یاسمین راشد فائل فوٹو نوازشریف جن اسپتالوں پر تنقید کررہے ہیں اُن کی ایک سالہ کارکردگی کو دیکھیں، ڈاکٹر یاسمین راشد

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواشریف کو جناح اسپتال منتقل کیا تو وہاں کے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بیرونِ ملک میں موجود ڈاکٹرز بھی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نوازشریف جن اسپتالوں پر تنقید کررہے ہیں اُن کی ایک سالہ کارکردگی کو دیکھیں، ماضی میں حکومت میں ان کے پاس تھی تو اداروں کی صورتحال ابتر تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوجناح اسپتال لےکرگئےوہاں مریض اورتیماردارتنگ ہوتے رہے، لیگی رہنماؤں کی سیکیورٹی کے باعث تیماداروں کو اسپتال کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جاتا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےرہنماء نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے پر بضد ہیں، باہر کے اسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز بھی کسی کی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

 

install suchtv android app on google app store