عدالت نے پولیس کو سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی

عدالت نے پولیس کو سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی فائل فوٹو عدالت نے پولیس کو سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی

احتساب عدالت نے پنجاب پولیس کو سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ہی تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔

پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اپناتے ہوئے استدعا کی کہ نواز شریف ماڈل مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔

نیب کی جانب سے ڈی ایس پی محمد اقبال کی درخواست کی مخالف کی گئی، اور مؤقف پیش کیا کہ پنجاب پولیس نواز شریف سے تفتیش کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پنجاب پولیس کی درخواست منظور کرلی اور ماڈل ٹاوٴن کیس کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف سے جیل میں ہی ملنے کی اجازت دے دی۔

install suchtv android app on google app store