’کرپشن کا الزام لگانے سے قوم کا پیٹ یا زخم نہیں بھریں گے، حمزہ شہباز کی حکومت پرلفظی وار

’کرپشن کا الزام لگانے سے قوم کا پیٹ یا زخم نہیں بھریں گے، حمزہ شہباز کی حکومت پر وار فائل فوٹو ’کرپشن کا الزام لگانے سے قوم کا پیٹ یا زخم نہیں بھریں گے، حمزہ شہباز کی حکومت پر وار

لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جب حکومت سنبھالی تو انہیں نہیں معلوم تھا کہ وہ بجلی کے منصوبے کیسے لگائیں گے تاہم چین نے ہمارا ہاتھ تھاما اور آج سی پیک منصوبوں کو متنازع بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں سے بننے والی اورنج لائن ٹرین کی سپریم کورٹ نے بھی تعریف کی ہے اور اسے لاہور والوں کے لیے تحفہ قرار دیا ہے‘۔

شہباز شریف کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ’نوازشریف نے ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام کو مکمل کیا تھا، محسنوں کو بھول جانے والی قومیں ترقی نہیں کرتیں‘۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’مانگے تانگے سے گھر نہیں چلتا تو ملک کیسے چلے گا؟، تجارت شروع ہوگی تو ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں ڈالر کی قدر میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے، قوم کو سبز باغ نہ دکھائیں، اس سے قوم کا دل ٹوٹتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور معاشی ترقی میں سیاست نہیں ہونی چاہیے، معاشی ایجنڈا طے کرنے میں دیر ہوئی تو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے تمام جماعتوں کو پارلیمنٹ میں مل کر معاشی ترجیحات طے کرنے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’کرپشن کا الزام لگانے سے قوم کا پیٹ یا زخم نہیں بھریں گے، ہمیں مل کر ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے‘۔

پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بھارت نے جب بھی چیلنج کیا پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب بھی بھارت کا جنگی جنون تھما نہیں، خدشہ ہے کہ بھارت کی جانب سے دوبارہ محاذ آرائی نہ ہو‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اللہ تعالیٰ نے پاکستانی قوم کو ہمیشہ تمام چیلنجزمیں سرخرو کیا ہے اور آگے بھی کرے گا‘۔

install suchtv android app on google app store