وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہوگا فائل فوٹو وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں وہ وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آج وزیراعظم عمران صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے، انہیں صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

وزیراعظم گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اہم معاملات پر بریفنگ بھی لیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم آج پنجاب انرولمنٹ پالیسی کا افتتاح کریں گے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اسکولوں میں بچوں کے داخلے کے ٹارگٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا، وزیراعظم کونیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد سے متعلق رپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store