الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 218ملتان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 218ملتان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 31 مارچ کو ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 218ملتان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 31 مارچ کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار 21 سے 23 فروری تک کاغذات جمع کرا سکیں گے، امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 25 فروری کو جاری کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 5 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

واضح رہے کہ نشست تحریک انصاف کے ایم پی اے مظہرعباس کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store