شہباز شریف اور مریم کی ہسپتال میں نوازشریف سے ملاقات

شہباز شریف اور مریم کی ہسپتال میں نوازشریف سے ملاقات فائل فوٹو شہباز شریف اور مریم کی ہسپتال میں نوازشریف سے ملاقات

شہباز شریف اور مریم نواز نے جناح اسپتال میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔

شہبازشریف اور مریم نواز کی اسپتال آمد پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ نوازشریف سے ملاقات کے لیے آنے والے دیگر افراد کا اسپتال میں داخلہ بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطانق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی عیادت کے لیے ان کی بیٹی مریم نواز اور بھائی شہبازشریف جناح اسپتال پہنچے، کارکنان بڑی تعداد میں اسپتال کے باہر موجود تھے۔

میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نواز شریف کا علاج ہونا چاہیے۔

دوسری جانب مریم نواز نے کہا کہ بورڈ کی سفارشات تھیں نوازشریف کو کارڈیک اسپتال لے جایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سفارشات کے باوجود جس طرح اسپتال لایا گیا اس پرتشویش ہے، میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے برعکس جناح اسپتال لے جایا گیا۔ 

install suchtv android app on google app store