ڈیمز فنڈ میں بڑی رقم دینے والا ڈاکو گروہ پکڑا گیا

ڈاکو گروہ فائل فوٹو ڈاکو گروہ

گوجرانوالہ میں انوکھا ڈاکو گروہ پکڑا گیا جو ڈکیتی کے مال کا چوتھا حصہ ڈیمز فنڈز میں دے دیتا تھا۔ ڈکیتی کے مال کا چوتھا حصہ ڈیمز فنڈ میں دینے والا ڈاکو گروہ پکڑا گیا۔

ملزم پیپلزکالونی کی مین مارکیٹ سے پکڑے گئے۔ ملزموں کے قبضے سے 17 لاکھ روپے برآمد ہوئے، تین رکنی گروپ کا سرغنہ کامران لاہور کا رہائشی ہے۔

ملزم کامران نے بتایا کہ وہ ایم اے پاس ہے۔ ہر واردات میں رقم چار حصوں میں بانٹتے تھے اور چوتھا حصہ ڈیمز فنڈ میں جمع کراتے تھے۔

install suchtv android app on google app store