عدالت سے انصاف کی توقع ہے: نواز شریف

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کو ہی آزمائشیں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہباز شریف سرخرو ہو کر باہر آگئے اور مجھے بھی عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے علاج کیلئے جیل سے جناح اسپتال منتقلی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اطمینان ہے کہ عوام کے سامنے سرخرو ہوں، جیت ہمیشہ حق اور سچ کی ہی ہوتی ہے، ملک و قوم کی خدمت کرنے والوں کو ہی آزمائشیں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف سرخرو ہو کر باہر آئے اور مجھے بھی عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں طبی معائنے کے بعد نواز شریف کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store