عبدالعلیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع

رہنما پی ٹی آئی عبدالعلیم خان فائل فوٹو رہنما پی ٹی آئی عبدالعلیم خان

احتساب عدالت میں علیم خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے عبدالعلیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کر دی ہے۔

احتساب عدالت میں علیم خان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے استفسار کیا کہ 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران کیا تفتیش ہوئی، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ علیم خان نے تفتیش میں تعاون نہیں کیا، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی گئی۔

نیب نے عدالت میں علیم خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت میں استدعا کر دی ہے، نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ علیم خاں 2000 میں کو آپریٹو سوسائٹی کے سیکرٹری بنے، علیم خان 2003 میں ایم پی اے منتخب ہوئے اور 2007 تک وزیر رہے، علیم خان نے یوکے ، دبئی اور پاکستان میں بیشتر کمپنیاں بنائیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ تمام کمپنیز ڈکلیئر ہیں؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کمپنیز میں سرمایہ کاری کی تفصیلات علیم خان کے پاس نہیں ہیں۔

نیب تفتیشی نے کہا کہ علیم خان سے 900 کنال اراضی کی خریداری سے متعلق پوچھا لیکن انہوں نے اس بات کا بھی جواب نہیں دیا ۔

عدالت نے کہا کہ 2003 میں علیم خان کے اثاثوں کی مالیت 130 ملین تھی لیکن اب علیم خان کے اثاثوں کی مالیت 871 ملین کیسے ہے؟

علیم خان کے وکیل نے کہا کہ 510 ملین علیم خان کو ان کی والدہ سے وراثت میں آیا، انکم ٹیکس میں تمام اثاثے ڈکلیئر کیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store