جہلم میں 60 لاکھ سال پرانے گھوڑے کی باقیات دریافت

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ زوولوجی کی تحقیقی ٹیم نے یہ باقیات دریافت کیں جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ زوولوجی کی تحقیقی ٹیم نے یہ باقیات دریافت کیں

پدری کے علاقے سے 60 لاکھ سال پرانے گھوڑے کی باقیات دریافت ہوئی ہیں۔

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ زوولوجی کی ریسرچ ٹیم نے تحقیق کے دوران یہ باقیات دریافت کیں۔ طلبہ نے بتایا کہ گھوڑوں کی دریافت شدہ کھوپڑی کا تعلق سیواہیپس نامی خاندان سے ہے۔

ریسرچ کے مطابق یہ گھوڑے مایوسین دور میں پدری میں پائے جاتے تھے اور دانتوں کے معائنہ سے پتا چلا کہ گھوڑے سخت قسم کی جنگلی گھاس کھاتے تھے۔

گھوڑے کی کھوپڑی کو مزید تحقیق کیلئے چین بھیجا جائے گا اور مزید ریسرچ میں اس نوع کے معدوم ہونے کی وجوہات کو معلوم کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store