پاکستان پر 30 ہزار ارب قرضہ تحریک انصاف نے نہیں چڑھایا، چوہدری سرور

پاکستان پر 30 ہزار ارب قرضہ تحریک انصاف نے نہیں چڑھایا، چوہدری سرور فائل فوٹو پاکستان پر 30 ہزار ارب قرضہ تحریک انصاف نے نہیں چڑھایا، چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان پر 30 ہزار ارب قرضہ تحریک انصاف نے نہیں چڑھایا، اگر نیب، ایف بی آر اور دیگر اداروں پر کنٹرول ہوتا توکیا ہمارا سینئر وزیر استعفی دیتا، معاشی صورتحال کے حوالے سے اللہ کا شکر ہے مشکل وقت سے گزر گئے ہیں۔

ملتان میں ڈسٹرکٹ جیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ قیدیوں کے جرمانے ادا کرکے انکو رہائی دلوائیں گے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ شروع میں کہا جا رہا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پاس جائے گا لیکن ایسا نہ ہوا، علیم خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ نیب کے سامنے پیش ہوتے رہے، اگرہمارا اداروں پر کنٹرول ہوتا، کیا سینئر وزیر استعفی دیتے۔ ہمارے رہنماؤں پر الزام ہے ثبوت نہیں ہیں، وزراء نے صرف الزام پر استعفیٰ دے دیا۔

install suchtv android app on google app store