ن لیگ نے بڑے منصوبے کمیشن کے لیے شروع کیے: مراد سعید

مراد سعید فائل فوٹو مراد سعید

مراد سعید کا کہنا ہے ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں خزانے کو 70 ارب کا ٹیکا لگایا گیا، نواز شریف، احسن اقبال اور فرنٹ مین جاوید صادق نے کمپنی سے معاہدہ کیا، بڑے پروجیکٹ کمیشن بنانے کیلئے شروع کئے گئے۔

وزیر مملکت مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملتان تا سکھر منصوبے میں (ن) لیگ کی کارکردگی باعث تشویش ہے، ن لیگ نے بڑے منصوبے کمیشن کے لیے شروع کیے، قومی خزانے کو کم از کم 60 ارب نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا پاکستان کے پیسے کو بے دردی سے لوٹا گیا، مسلم لیگ ن نے جاوید صادق کو فرنٹ مین کی حیثیت سے رکھا، نیب کے پاس جانے والے مقدمات کی تفصیلات جاننا چاہتے ہیں، تین سال بعد سڑکوں کی تعمیر کیلئے قومی خزانے سے پیسے نہیں لیں گے۔

install suchtv android app on google app store