پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ق کے درمیان معاملات طے، ایک وزارت دینے کا فیصلہ: ذرائع

پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ق کے درمیان معاملات طے فائل فوٹو پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ق کے درمیان معاملات طے

پنجاب حکومت اور مسلم لیگ ق کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، حکومت نے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ق لیگ کو طے شدہ فارمولے کے تحت مزید ایک وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کل صبح دس بجے گورنر ہاؤس میں نئے وزیر کی حلف برداری کی تقریب ہو گی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نئے وزیر باؤ رضوان سے حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مسلم لیگ ق کے دیگر تحفظات بھی دور کر دیئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے وزرا کے معاملات میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔

مسلم لیگ ق کی قیادت کو کل صبح حلف برداری کی تقریب سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ گورنر ہاؤس کو حلف کی تیاریوں کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ گورنر ہاؤس کو سمری کا انتظار ہے۔

install suchtv android app on google app store