مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سروسز ہسپتال پہنچ گئیں

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز فائل فوٹو مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز اپنے والد نوازشریف کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اپنے والد کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال پہنچیں۔

مریم نواز کے خاوند کیپٹن(ر) صفدر گاڑی چلا رہے تھے اور مریم نواز بھی ان کے ہمراہ اگلی نشست پر بیٹھیں تھیں، جنید صفدر والدہ کے ہمراہ تھے، مریم نواز سابق وزیراعظم کیلئے گھر سے پرہیزی کھانے بھی تیار کرکے لائیں،اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، مریم نواز کی آمد پر کارکنوں نے زبردست نعرے بازی کی ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سروسز ہسپتال لاہورمیں زیرعلاج ہیں ،انہیں گزشتہ روز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store