لاہورہائیکورٹ کا چودھری نثار کو نوٹس جاری،اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے پرجواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے چودھری نثار کو اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف جواب طلب کر لیا ہے فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے چودھری نثار کو اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف جواب طلب کر لیا ہے

لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پر وفاقی و صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور چودھری نثار کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چودھری نثار کے اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری نثار نے نشست جیتنے کے بعد رکن اسمبلی کا حلف نہیں اٹھایا۔

پنجاب اسمبلی میں چودھری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے،استدعا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو الیکشن جیتنے والے ارکان اسمبلی کو حلف اٹھانے کا پابند بنائے۔

عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور چوھری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

install suchtv android app on google app store