وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ساہیوال واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ساہیوال واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ساہیوال واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکار گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

وز یراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اہلکار قصور وار ثابت ہوئے تو قانونی کارروائی ہو گی۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر قانون پنجاب، کمشنر، ڈپٹی کمشنر کو مقتولین کے ورثا سے رابطے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے جےآئی ٹی کو شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ جی ٹی روڈ پر اڈا قادر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 افراد کی ہلاکت معمہ بن گئی جب کہ وزیراعظم کی جانب سے واقعے کا نوٹس لیے جانے کے بعد تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دوپہر 12 بجے کے قریب ٹول پلازہ کے پاس سی ٹی ڈی ٹیم نے ایک کار اور موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی، جس پر کار میں سوار افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی، سی ٹی ڈی نے اپنے تحفظ کے لیے جوابی فائرنگ کی، جب فائرنگ کا سلسلہ رکا تو دو خواتین سمیت 4 دہشت گرد ہلاک پائے گئے جبکہ 3 دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store