آئی جی پنجاب نے ساہیوال واقعہ پر تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

آئی جی پنجاب نے ساہیوال واقعہ پر تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی فائل فوٹو آئی جی پنجاب نے ساہیوال واقعہ پر تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ساہیوال میں پیش واقعہ پر تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے۔

ڈی آئی جی ذوالفقار حمید جےآئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے ممبرز بھی جےآئی ٹی میں شامل ہونگے۔ جے آئی ٹی تحقیقات کر کے 3 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

یاد رہے کہ آج انسدادِ دہشت گردی کے مبینہ جعلی مقابلے میں دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے تھے، گاڑی میں موجود ایک بچہ بھی زخمی ہوا، عینی شاہدین اور سی ٹی ڈی اہل کاروں‌ کے بنایات میں واضح تضادات ہیں۔

کارروائی کے دوران ز٘خمی ہونے والے بچے نے بتایا چچا کی شادی پر لاہور سے بوریوالہ جا رہے تھے۔ جبکہ ہلاک ہونے والے خلیل کے بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا مقتول خلیل کی چونگی امر سدھو میں پرچون کی دکان ہے، ہم تین گاڑیوں پر لاہور جا رہے تھے۔ ساہیوال پہنچ کر میں نے کال کی تو نمبر بند تھا۔ ون فائیو پر کال کی تو پولیس نے کہا واقعے کا علم نہیں۔

افسوسناک واقعہ کی اطلاع پر ورثا ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال پہنچ گئے، اور واقعے کیخلاف احتجاج کیا، مشتعل ورثا نے فیصل آباد روڈ کو دونوں اطراف سے بند کر دیا۔

واقعہ پر لاہور میں بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے چونگی امرسدھو میٹرو اسٹیشن کے قریب لاہور سے قصور جانیوالی روٖڈ کو بند کر دیا۔ احتجاج کے باعث ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا۔ جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا گیا۔

ساہیوال واقعے میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے لوگوں کے محلے داروں کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں تیس پینتیس سال سے رہ رہے تھے۔ لوگوں کا ان کے گھر آنا جانا تھا۔ انکی دکان بھی تھی۔ علاقے کے لوگ انہیں جانتے ہیں۔ وہ دہشتگردی نہیں تھے۔ انہیں بے گناہ مار دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store