حکومت پنجاب کی بے جا مداخلت، مسلم لیگ ق کے صوبائی وزیر عمار یاسر نے استعفیٰ دیدیا

حکومت پنجاب کی بے جا مداخلت، مسلم لیگ ق کے صوبائی وزیر عمار یاسر نے استعفیٰ دیدیا فائل فوٹو حکومت پنجاب کی بے جا مداخلت، مسلم لیگ ق کے صوبائی وزیر عمار یاسر نے استعفیٰ دیدیا

اتحادی حکومت پنجاب سے ناخوش، مسلم لیگ ق کے وزرا کے کام میں حکومت پنجاب کی بے جا مداخلت، مسلم لیگ ق کے صوبائی وزیر عمار یاسر پھٹ پڑے، پارٹی قیادت کو استعفیٰ بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیر عمار یاسر نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے اپنا استعفیٰ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ کو بھجوا دیا ہے۔

استعفے میں کہا گیا ہے کہ میں نے وزارت کا منصب ملک و قوم کی خدمت کے کیے قبول کیا تھا لیکن میری وزارت اور کام میں بلا وجہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔

عمار یاسر نے استعفے میں لکھا کہ میں انڈر پریشر کام کرنے کا عادی نہیں، بے جا مداخلت کی وجہ سے اپنی وزارت میں پوری طرح کام نہیں کر پا رہا، اس لیے وزارت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

انہوں نے استعفے کے متن میں ق لیگی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے وزارت کے لیے میرا نام تجویز کیا جس پر احسان مند اور شکر گزار رہوں گا۔

install suchtv android app on google app store