حوصلے بلند ہیں جلد عوام کے درمیان ہوں گا: نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی بدحالی دیکھ کر دل کو دکھ ہوتا ہے، کسان سڑکوں پر ہیں اور کھادیں مہنگی ہیں، اس پر انصاف کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں، ترقی کے دعوے کرنے والوں نے کسان کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے، عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں اور یہ اپوزیشن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ میرے حوصلے بلند ہیں اور بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گا، حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پنجاب اسملبی کے باہر کسانوں نے آلو کی قیمت نہ بڑھانے پر احتجاج کیا تھا تاہم پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store