آسیہ بی بی کی رہائی کے حکم پر ہنگامے، سپریم کورٹ کا متاثرین کو ادائیگیاں کرنے کا حکم

 آسیہ بی بی کی رہائی کے حکم پر ہنگامے، سپریم کورٹ کا متاثرین کو ادائیگیاں کرنے کا حکم فائل فوٹو آسیہ بی بی کی رہائی کے حکم پر ہنگامے، سپریم کورٹ کا متاثرین کو ادائیگیاں کرنے کا حکم

آسیہ بی بی کی رہائی کے حکم پر ہنگامے کے از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں متاثرین کو ایک ماہ میں ادائیگی کریں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت حکم نہ دیتی تو رقم دینے کا پلان بھی نہ آتا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آسیہ بی بی کی رہائی پر ہنگاموں سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایک ماہ میں متاثرین کو ادائیگیاں کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ رپورٹیں تو دے دی گئی ہیں بتایا جائے ادائیگیاں کب اور کیسے ہوں گی۔ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے کہا نقصانات کا تخمینہ 262 ملین لگایا گیا ہے، پنجاب کابینہ نے اس تخمینے کی منظوری دے دی ہے۔ جسٹس اعجازِ الاحسن نے کہا ادائیگی کے لیے کوئی پلان بھی مرتب کیا ہے یا سب کاغذی کاروائی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اگر عدالت حکم نہ دیتی تو یہ پلان بھی نہ آتا، ڈھائی ماہ گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک ادائیگی کا مکمل پلان نہیں دیا گیا۔

سیکشن افیسر محکمہ داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ اسی ماہ ادائیگیاں کر دیں گے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا ایک ماہ میں مکمل ادائیگیاں کر کے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں۔

install suchtv android app on google app store