کوٹ لکھت جیل میں شہباز شریف کا میڈیکل چیک اپ

کوٹ لکھت جیل میں شہباز شریف کا میڈیکل چیک اپ فائل فوٹو کوٹ لکھت جیل میں شہباز شریف کا میڈیکل چیک اپ

جناح ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا جیل میں چیک اپ کیا۔ جنرل سرجن پروفیسر طیب عباس چار رکنی ٹیم کے سربراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل ٹیم کو شہباز شریف کی کمر اور گردن کے مہروں کے چیک اپ کی ہدایات دی گئی تھیں۔ ٹیم میں آرتھو پیڈک پروفیسر راشد سعید، آنکالوجسٹ پروفیسر محمد اکرم سمیت میڈیسن پروفیسر شامل تھے جبکہ جنرل سرجن پروفیسر طیب عباس چار رکنی ٹیم کے سربراہ تھے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے شہباز شریف کیلئے کوٹ لکھت جیل میں بی کلاس کے تحت ٹی وی اخبار، بستر، برتن سمیت دیگر سہولیات دیے دی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے بی کلاس کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے شہباز شریف کو پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978ء کے رُول 242 کے تحت بی کلاس کی سہولیات دی گئی ہیں۔ بی کلاس کے تحت شہباز شریف کو جیل میں ٹی وی، اخبار اور بستر کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کو کھانا منگوانے کی سہولت میسر ہوگی۔ بیرک میں کرسی اور میز رکھنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔ شہباز شریف کو جیل کے کچن کے ساتھ بیرک میں رکھا گیا ہے۔

شہباز شریف کی نیب حوالات میں استعمال کی اشیا جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے طبیعت ناسازی کے باعث آرام دہ اور ہوادار کمرے اور بروقت ادویات کھانے کی ہدایت دے رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سابق وزیر اعلی پنجاب کو ساتویں بار جج نجم الحسن کے روبروپیش کیا گیا، جہاں نیب پراسیکوٹرنے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف سے تفتیش کا عمل جاری ہے، انکے جسمانی ریمانڈ میں پندرہ روز کی توسیع کی جائے۔

install suchtv android app on google app store