لاہور ہائیکورٹ: حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 20 نومبر تک توسیع

 اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز

لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 20 نومبرتک توسیع کر دی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صاف پانی کمپنی اور رمضان شوگر ملز انکوائری میں ریکارڈ فراہم کرچکا ہوں، موجودہ طلبی نوٹس میں الزام سے آگاہ نہیں کیا گیا اور نہ ریکارڈ دیا گیا، رمضان شوگر ملز اور شریف ڈیری فارم کے معاملے پر طلب کیا گیا، نیب اس سے قبل والد شہباز شریف کو گرفتار کر چکا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ خدشہ ہے نیب گرفتار کر لے گا، عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔

install suchtv android app on google app store