زائد اثاثہ جات کیس: شہباز شریف کے اکاؤنٹ کی تفصیلات نیب میں جمع کرادی

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

زائد اثاثہ جات کیس میں نجی بینک نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اکاؤنٹ کی تفصیلات نیب آفس لاہور میں جمع کرادی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اکاؤنٹ کی تفصیلات پانچ سو صفحات پر مشتمل ہے، جسے نجی بینک کےنمائندے نے نیب لاہور آفس میں جمع کرایا۔

واضح رہے کہ شہبازشریف اور اُن کےدونوں صاحبزادوں کیخلاف اثاثہ جات کیس کی انکوائری جاری ہے، جس کے لئے نیب نےنجی بینک سےشہبازشریف کےاکاؤنٹ کی تفصیلات طلب کی تھیں۔یاد رہے کہ دس اکتوبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کیخلا ف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر بھی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق 1997 سے 2004 تک شہباز شریف کے ٹیکس معاملات، بنک اکاؤنٹس، ظاہر کردہ اثاثہ جات کی تفصیلات نیب کے حوالے کردی گئی ہیں، اسی طرح نیب نے ایف بی آر سے شہباز شریف کی سال 2007 سے 2018 تک کے بنک اکاؤنٹس، املاک، گاڑیوں اور انکم ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات بھی مانگی تھیں۔ذرائع کے مطابق نیب کی تحقیقاتی ٹیم ایف بی آر سے حاصل کردہ معلومات کی روشنی میں اس امر کا جا ئزہ لینا چاہتی ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اثاثہ جات میں کتنا اضافہ ہوا اور ذرائع آمدن کیا تھے۔

install suchtv android app on google app store