پنجاب حکومت کا 2 نئی ٹیکنیکل ایجوکیشنل یونیورسٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 2 نئی ٹیکنیکل ایجوکیشنل یونیورسٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو پنجاب حکومت کا 2 نئی ٹیکنیکل ایجوکیشنل یونیورسٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے صوبے میں 2 نئی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی یونیورسٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، نئی یونیورسٹیاں ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی میں قائم کی جائیں گی۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں 2 نئی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی یونیورسٹیاں قائم کرنے کافیصلہ کرلیا، دونوں یونیورسٹیاں 6 ارب روپے کی لاگت سے قائم ہوں گی۔ محکمہ انڈسٹریز پنجاب نے نئی ٹیکنکل یونیورسٹیوں کے قیام کے منصوبے پر کام مکمل کر لیا۔ صوبائی وزیر انڈسٹریز میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ دونوں نئی یونیورسٹیوں کیلئے جلد پنجاب اسمبلی میں قانون سازی ہوگی۔

پہلے سے قائم 2 یونیورسٹیوں کو بھی فعال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، تینجن یونیورسٹی اور رسول ٹیکنیکل یونیورسٹی کو بحال کیا جائے گا۔ 100روزہ پلان کے تحت ملک میں 10 نئی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی یونیورسٹیاں قائم ہونا ہیں۔ پنجاب سو روزہ پلان کے تحت دو نئی یونیورسٹیاں قائم کر رہا ہے اور دو غیر فعال یونیورسٹیوں کو فعال کر رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store