کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل ضرور حاصل کرے گا، عثمان بزدار

کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل ضرور حاصل کرے گا، عثمان بزدار فائل فوٹو کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل ضرور حاصل کرے گا، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دعویٰ کیاہےکہ ماضی کے 10 سالہ دور کے مقابلے میں تحریک انصاف کی 2 ماہ کی کارکردگی بہتر ہے۔

اپنے ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہاکہ عوام پرانے پاکستان سے نکل کر نئے پاکستان میں آنے پر بےحد خوش ہیں، کپتان ملک کوبحران سے نکالنے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں اور قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے دن رات کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کی امیدوں کا محور ہیں، ہم عوامی توقعات کے مطابق مسائل حل کریں گے، کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی ہوئی منزل ضرور حاصل کرے گا۔

install suchtv android app on google app store