پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے تعلیم، صحت اور سیاحت پر کام کر رہی ہے: عثمان بزدار

 پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے تعلیم، صحت اور سیاحت پر کام کر رہی ہے: عثمان بزدار فائل فوٹو پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے تعلیم، صحت اور سیاحت پر کام کر رہی ہے: عثمان بزدار

وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیلئے تعلیم، صحت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم کے سو روزہ ایجنڈے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ وزیراعظم کا وژن پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کاضامن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مختلف وفود نے ملاقات کی۔ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں لیڈ لے گا۔ وزیراعظم کے 100 روزہ ایجنڈے پر پنجاب میں تیز رفتاری سے پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ حقیقی تبدیلی کیلئے تعلیم، صحت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر نے بھی ملاقات کی۔ صوبے کے انتظامی امور، گڈ گورننس اور کفایت شعاری کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میرٹ کیخلاف کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا۔ غیر جانبدار انتظامیہ ہی عوام کے مسائل حل کر کے انہیں سہولتیں فراہم کر سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store