مسلم لیگ (ن) پنجاب میں حکومت کا نہیں سوچ رہی، اپوزیشن کا مزہ لینے دیں: حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) پنجاب میں حکومت کا نہیں سوچ رہی، اپوزیشن کا مزہ لینے دیں: حمزہ شہباز فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) پنجاب میں حکومت کا نہیں سوچ رہی، اپوزیشن کا مزہ لینے دیں: حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف باتیں کرنے والوں کا دنیا میں مذاق بن رہا ہے، بھینسوں کی نیلامی کے علاوہ اس حکومت نے کیا کیا ہے؟

حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'مسلم لیگ (ن) صوبے میں حکومت کا نہیں سوچ رہی، یہ باتیں چھوڑیں، اپوزیشن کا مزہ لینے دیں'۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 'کینٹینرز پر چڑھ کر بڑے بڑے دعوے کرنا آسان ہوتا ہے۔ بڑے بڑے دعوے کرنے والے وہ کام کر رہے ہیں جس سے دنیا میں پاکستان کا تماشہ بن رہا ہے'۔

انہوں نے سوال کیا، 'بھینسوں کی کامیاب نیلامی کے سوا اس حکومت نے کیا کام کیا ہے؟'


حمزہ شہباز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'دو دن پہلے جس کام سے یہ انکار کرتے ہیں، دو دن بعد ہی وہ کام کرلیتے ہیں۔ تین سو ڈیم بنانے والا ان کا وعدہ مٹی میں مل گیا۔ ملتان، پنڈی میں مٹیرو بن گئی، لیکن پشاور میں آج بھی دھول اڑ رہی ہے۔پہلےکہتے ہیں کہ گیس اور بجلی کی قیمت نہیں بڑھائیں گے،مگر بڑھا دیں'۔

ساتھ ہی ان کا کہنا تھا، 'ابھی تو جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں، ابھی گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی ہے'۔

انہوں نے کہا، 'بغیر ٹکٹ عوام کو تماشہ دیکھنےکو مل رہا ہے، میں محظوظ ہو رہا ہوں'۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ 'یہ لوگ سر سے پاؤں تک جھوٹ ہیں، باتوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا'۔

install suchtv android app on google app store