وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ

وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ فائل فوٹو وزیراعظم کو 100 روزہ پلان اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں انہیں حکومت کے 100 روزہ پلان اور نئے بلدیاتی نظام پر بریفنگ دی گئی۔

اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ گئے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر بلدیات علیم خان نے ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر بلدیات نے تمام محکموں کی 100 روزہ پلان پر ترجیحاتی ایجنڈے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جب کہ نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے ایک روزہ دورے کے دوران آج پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جب کہ وہ بیورو کریسی کے مختلف اجلاسوں سے بھی خطاب کریں گے۔

بعد ازاں 4 وزراء وزیراعظم کو اپنے محکموں کی ترجیحات سے بھی آگاہ کریں گے اور اس دوران وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وزیر جنگلات سبطین خان اور وزیر سیاحت راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اہم منصوبوں کی منظوری بھی لیں گے۔

قومی کمیشن برائے پولیس اصطلاحات کے سربراہ ناصر خان درانی بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اپنی سیاسی ٹیم کے ساتھ ضمنی الیکشن کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

install suchtv android app on google app store