نواز شریف کی والدہ کے ہمراہ کلثوم نواز کی قبر پر حاضری و فاتحہ خوانی

نواز شریف کی والدہ کے ہمراہ کلثوم نواز کی قبر پر حاضری و فاتحہ خوانی فائل فوٹو نواز شریف کی والدہ کے ہمراہ کلثوم نواز کی قبر پر حاضری و فاتحہ خوانی

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں انتقال کرگئی تھیں، ان کی رسم قل اتوار کو ادا کی جائے گی۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزا پانے والے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کیلئے پیرول پر رہائی دی گئی تھی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے والدہ کے ہمراہ بیگم کلثوم نوازکی قبر پرحاضری دی، قبر پرپھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جبکہ جاتی امرا میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store