پنجاب کابینہ کے 12 نئے وزرا نے گورنر ہاوس میں حلف اٹھایا

پنجاب کابینہ کے 12 نئے وزرا نے گورنر ہاوس میں حلف اٹھایا فائل فوٹو پنجاب کابینہ کے 12 نئے وزرا نے گورنر ہاوس میں حلف اٹھایا

پنجاب کابینہ کے بارہ نئے وزرا نے آج گورنر ہاوس لاہور میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں حلف اٹھایا۔

پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے ان سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے نئے وزرا میں شوکت لالیکا، سید حسین جہانیاں گردیذی، محمد اجمل، محمد اخلاق، پیر سید سبیدالحسن شاہ، مہر محمد اسلم بھروانہ، آشیفہ ریاض، زوار حسین وڑائچ، محمد اختر، محمد خالد محمود، جہانزیب کچھی اور اعجاز مسیح شامل ہیں۔

نئے وزرا کے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پنجاب کے وزیراعلی سردار عثمان بزدار اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے حلف بر داری کی تقریب میں شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store